پاکستان میں آج پھر زلزلہ

پاکستان کے علاقے چلاس میں آج پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی وجہ سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں اور عمارات سے باہر نکل آئے۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 36 کلو میٹر بتائی گئی ہے۔ زلزلے کے سبب کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے 16 نومبر کی صبح 9 بج کر 4 منٹ پر محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلے کی گہرائی 35 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز کشمیر،  بھارت کا سرحدی علاقہ تھا۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ زیرو ریکارڈ کی گئی۔ ذرائع کے مطابق سوات، مینگورہ کے شہروں اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے دوران شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

زلزلے کی وجہ سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل بھی ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے تھے۔ چند ہفتے قبل افغانستان اور پھر نیپال میں بھی شدید زلزلہ آیا تھا جس میں ہزاروں لوگ لقمہ اجل بن گئے جبکہ لاکھوں بے گھر ہو گئے تھے۔

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

21 گھنٹے ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

22 گھنٹے ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

2 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

2 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

4 دن ago