پنجاب حکومت نے سکول انچراجز کو ہدایت کی ہے کہ کوئی طالب علم سکول میں موٹر سائیکل لے کر نہ آئیں۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے ایسے طلباء پر سکول میں موٹر سائیکل لانے پر پابندی عائد کر دی گئی جن کے پاس لائسنس نہیں ہے۔ پابندی کا اطلاق پورے صوبے میں کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ لاہور سمیت بھر میں کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے۔ ترجمان ہنجاب پولیس کے مطابق گذشتہ روز صوبہ بھر میں قانون شکنی پر مجموعی طور پر 10 ہزار 724چالان، 1781مقدمات درج کئے گئے، لاہورمیں گذشتہ روز کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کے 03 ہزار سے زائد چالان، 726 مقدمات درج کئے گئے، لاہورمیں کم عمر ڈرائیورز کے خلاف 379 ایف آئی آرز درج اور 106چالان کئے گئے۔ لاہورمیں بغیر لائسنس ڈرائیورز کے خلاف347 مقدمات درج جبکہ 2895چالان کئے گئے۔
گوجرانوالہ ریجن میں کم عمر، بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 912 چالان اور 38 مقدمات درج کئے گئے۔ راولپنڈی ریجن میں کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 1510 چالان اور112مقدمات درج کئے گئے۔ فیصل آباد ریجن میں کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 1775چالان اور89مقدمات درج کئے گئے۔ ملتان ریجن میں کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 437 چالان اور231مقدمات درج کئے گئے، آئی جی پنجاب نے آر پی اوز، ڈی پی اوز، ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس افسران کو جاری کریک ڈاؤن میں تیزی لانے کا حکم بھی دیدیا ہے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…