یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری پر فرد جرم عائد

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری پر پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمہ میں فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور  نے سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد اور پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری اور سابق رکن اسمبلی روبینہ جمیل پر 9 مئی کو کور کمانڈر ہاؤس لاہور کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمہ میں فرد جرم عائد کر دی ہے۔ عدالت نے پراسیکیوشن کے گواہان کو بیانات ریکارڈ کروانے کے لیے طلب کرلیا ہے ابلتہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے عدالت کے سامنے صحت جرم سے انکار کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کہ پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف 9 مئی کے واقعات پر 280 صفحات پر مشتمل چالان جمع کروایا گیا ہے، چالان میں 45 گواہان کی فہرست بھی شامل ہے، چالان میں ڈاکٹر یاسمین راشد ، رانا تنویر ،ریاض حسین اور ضیاس خان سمیت چار ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے، عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان کو 24 نومبر کو طلب کر لیا ہے۔

مقدمہ کی سماعت کے دوران ڈاکٹر یاسمین راشد نے عدالت میں پیشی کے موقع پر کہا کہ اگر عدالت اجازت دے تو میں کچھ گزارش کرنا چاہتی ہوں کہ ہم نے الیکشن لڑنے ہیں، اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر نے بھی الیکشن لڑنا ہے۔ اس پر عدالت نے استفسار کیا کہ کیا الیکشن کے لیے جیل سے باہر ہونا لازمی ہے؟‘ اس کے جواب میں پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ ’ضروری نہیں لیکن الیکشن کیمپین تو کرنی ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کو لاہور جلسے کی اجازت، مقام جلو پارک منتقل

پی ٹی آئی کو لاہور جلسے کی اجازت، مقام جلو پارک منتقل لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو…

13 منٹ ago

وزیرستان میں جھڑپیں، 12 خوارج ہلاک، 6 جوان شہید

وزیرستان میں جھڑپیں، 12 خوارج ہلاک، 6 جوان شہید راولپنڈی: شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں…

2 گھنٹے ago

ایرانی اعلیٰ حکام کے موبائل فون سکیورٹی کیلئے کمیٹی کے حوالے

ایرانی اعلیٰ حکام کے موبائل فون سکیورٹی کیلئے کمیٹی کے حوالے تہران:ایران میں پاسداران انقلاب کے وزیر، محسن رفیق دوست،…

2 گھنٹے ago

آئی سی سی کا چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان کے سکیورٹی انتظامات پر اظہار اطمینان

آئی سی سی کا چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان کے سکیورٹی انتظامات پر اظہار اطمینان لاہور :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی…

3 گھنٹے ago

معذوروں کی امید’’ہمت کارڈ ‘‘

غلام مرتضیٰ پاکستان میں خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف حکومتی اقدامات سامنے آتے رہے ہیں، لیکن…

3 گھنٹے ago

نئی پارٹی پوزیشن جاری، قومی اسمبلی سے پی ٹی آئی کا وجود ختم

نئی پارٹی پوزیشن جاری، قومی اسمبلی سے پی ٹی آئی کا وجود ختم اسلام آباد میں اسپیکر کی جانب سے…

5 گھنٹے ago