Categories: پاکستان

خاور مانیکا کے بیان پر ذلفی بخاری کا رد عمل آگیا

خاور مانیکا کے بیان پر ذلفی بخاری کا رد عمل آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خاور مانیکا نے جیو نیوز کے پروگرام میں شاہزیب خانزادہ کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے میرے خاندان کی عزت برباد کر دی، جس وقت میری بیوی بشریٰ بی بی گھر چھوڑ کے گئی تب میری بیٹی 7 یا 8 سال کی تھی اور وہ اب بھی رات کو تکیے کے نیچے سر رکھ کر روتی رہتی ہے، کئی دفعہ اپنی بیٹی کو تسلی دینے کی کوشش کی تو وہ کہتی ہے کہ بس ڈر گئی تھی۔ میری بیٹی نے اپنی ماں سے تب سے بات نہیں کی۔

خاور مانیکا نے کہا کہ جس دن سے بشریٰ بی بی عمران خان کی بیوی بنی، تب سے مجھے اور میرے بچوں کو ساری قوم کی گالیاں اور تنقید برداشت کرنا پڑی ہے لیکن میں نے سب کچھ اللہ تعالیٰ پر چھوڑ رکھا تھا۔ میرا لائف سٹائل بالکل نہیں بدلا، میرا یک بیٹا دبئی میں نوکر ہے اور دوسرا بڑی مشکل گزارا کرتا ہے۔

خاور مانیکا نے زمین پر قبضے کے اُن تمام الزامات کی تردید کی جن کی وجہ سے انہیں گرفتار کیا گیا تھا اور اس بات کی بھی تردید کی ہے کہ انہوں نے کسی دباؤ میں آکر اپنی سابقہ بیوی اور ان کے شوہر عمران خان کے خلاف الزامات عائد کیے ہیں۔

اس انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے قریبی ساتھی اور رہنما پی ٹی آئی ذلفی بخاری نے کہا ہے کہ خاور مانیکا بد دیانت اور کرپٹ کسٹم آفیسر ہیں۔

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

1 دن ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

1 دن ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

2 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

2 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

4 دن ago