سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں درخواست پر سماعت کی۔عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر اور ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا۔بعدازاں درخواستگزار عمران خان کی ضمانت منظور کر لی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو دس دس لاکھ کے دو مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ عمران خان ٹرائل کورٹ میں پیش ہوں۔ٹرائل میں عدالت سے تعاون نہ کیا تو ضمانت کا آرڈر واپس ہو سکتا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل عمران خان کی توشہ خانہ ون کیس میں بھی ضمانت منظور کی جا چکی ہے۔عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کو توشہ خانہ کے دوسرے کیس میں رواں سال ۱۳ جولائی کو گرفتار کیا گیا تھا۔بشری بی بی اس وقت ضمانت پر رہا ہیں۔