Categories: پاکستان

پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس

پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی نے عمران خان کیخلاف مقدمات پر عدالتی کارروائیوں کا مفصل جائزہ لیا۔ اجلاس میں غیرجمہوری، غیرآئینی اور غیرسیاسی ریاستی عناصر کی جانب سے چیئرمین عمران خان کو امتیازی انصاف اور متنازعہ عدالتی کارروائی سے نشانۂ انتقام بنائے جانے کیخلاف جامع حکمت عملی تیار کی گئی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عوام میں عمران خان کی فقیدالمثال قبولیت اور مقبولیت سے پیدا ہونے والی مایوسی، ہیجان اور خفّت مٹانے کیلئے نظامِ انصاف کا قتل جاری ہے، جھوٹے مقدموں کے بعد متنازعہ ٹرائلز، متعصّب ججوں کے غیرقانونی اور محفوظ فیصلے انصاف کے قتل کے کلیدی آلات کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

کورکمیٹی تحریک انصاف کا کہا تھا کہ آئین و قانون سے سنگین انحراف، منصفانہ سماعت اور انصاف تک رسائی کے بنیادی حقوق کی بہیمانہ پامالیوں پر عدالتِ عظمیٰ کی چشم پوشی انصاف کے قاتلوں کی حوصلہ افزائی کا سامان کررہی ہے، عمران خان کو جبری سزا سنانے کیلئے ٹرائلز کو برق رفتاری سے چلانے اور انہیں انصاف سے محروم کرنے کیلئے محفوظ فیصلوں کے انبار لگانے کی قابلِ مذمت کوششوں کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔ کورکمیٹی کی جانب سے کم و بیش 2 ہفتوں کی جبری گمشدگی کے بعد مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علی نواز اعوان کی کنگز پارٹی کے ڈرائنگ روم سے برآمدگی شرمناک قرار دیدی۔

کورکمیٹی تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ ملک میں اغواء برائے بیان اور جبری گمشدگیوں کے معاملے پر بھی عدلیہ خصوصاً عدالتِ عظمیٰ کا کردار مایوس کن ہے، جمہوریت اور سیاسی عمل کے وحشیانہ قتل میں عدلیہ کی خاموش معاونت تحریک انصاف کی بجائے دستور کے تارو پود بکھیرنے کا سبب بن رہی ہے، اغواء برائے بیان کا مکروہ دھندہ چلانے اور سیاست و جمہوریت کی حرمت پامال کرنے والے ریاستی کارندے پاکستان کو زوال اور انحطاط کی جانب دھکیل رہے ہیں، ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت کیخلاف ریاستی پاگل پن بنیادی حقوق اور حقِ نمائندگی کی توہین کے ذریعے عوام کو شدید ردّعمل پر اکسا رہا ہے۔

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

1 دن ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

1 دن ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

2 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

2 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

4 دن ago