استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان گزشتہ روز سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظوراحمد وٹو کی رہائشگاہ گئے جہاں انہوں نے میاں منظور احمد وٹو کی صحت سے متعلق دریافت کیا اور ان کی تیمارداری کی۔ اس موقع پر عبدالعلیم خان اور میاں منظور احمد وٹو کے مابین باہمی دلچسپی کے مختلف امور پربھی بات چیت ہوئی جبکہ موجودہ ملکی و سیاسی صو رتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
آئی پی پی کے سینئر رہنمااور سابق وفاقی و صوبائی وزیر سید صمصام علی بخاری اور میاں خرم منظور وٹو بھی ملاقات میں موجود تھے۔صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان اور سید صمصام علی بخاری نے میاں منظوراحمد وٹو کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو نے عبدالعلیم خان کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔