انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے آئی ہے۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 30 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 286.20 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔ انٹر بینک مارکیٹ کے گزشتہ سیشن میں ڈالر 286.50 روپے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں استحکام ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار100 روپے پر مستحکم ہے۔ کراچی اور ملتان کے ڈیلرز کے مطابق 10 گرام کے 24 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 84 ہزار414 روپے ہے۔
جبکہ 22 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 69 ہزار 753 روپے ریکارڈ کی جارہی ہے۔ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں دو ڈالر فی اونس کی کمی ہوئی ہے جس سے فی اونس قیمت ایک ہزار 1999 ڈالرز ہو گئی ہے۔