استحکام پاکستان پارٹی نے تحریک انصاف کی دو بڑی وکٹیں گرا دیں ہیں اور اہم کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیر و ایم این اے علی نواز اعوان اورپنجاب کے سابق صوبائی وزیر سردار آصف نکئی نے سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیرخان ترین اورپارٹی صدر عبدالعلیم خان سے لاہور میں علیحدہ علیحدہ ملاقاتوں میں تحریک انصاف کو خیر باد کہنے اور استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
جہانگیرخان ترین اور عبدالعلیم خان نے علی نواز اعوان اور سردار آصف نکئی کا آئی پی پی میں خیر مقدم کیااور اس توقع کا اظہار کیا کہ ان کی شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط ہو گی۔دونوں رہنماؤں نے اپنے ساتھیوں سمیت آئی پی پی میں شامل ہونے پر جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر آئی پی پی کے سینیر رہنما عون چوہدری، نعمان لنگڑیال،سید صمصام بخاری و دیگر بھی موجود تھے۔
خیال رہے کہ اب تک پاکستان تحریک انصاف کے 200 سے زائد سینئر رہنما اور سابق عہدیداران پی ٹی آئی کو چھوڑ پر استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہو چکے ہیں۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…