ن لیگ کا سفر ووٹ کو عزت دو سے، ساڈی گل ہو گئی اے تک کا ہے

ترجمان پاکستان تحریک انصاف رؤف حسن نے کہا ہے کہ شریف خاندان نے سیاست کو کاروبار بنا رکھا ہے، مسلم لیگ ن کا شرمناک سفر ووٹ کو عزت دو سے ساڈی گل ہو گئی اے تک کا ہے۔ رؤف حسن  نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میاں نوازشریف پاکستان میں بین الاقوامی اسٹبلشمنٹ کا نمائندہ ہے، بیرونی طاقتوں کی میاں نوازشرہف سے ڈیل ہوئی تا کہ وہ پاکستان سے اپنے مطلوبہ اہداف پورے کروا سکیں جبکہ عمران خان کا نظریہ اپنے عوام کی فلاح ہے، وہ کبھی نوازشریف کی طرح ان طاقتوں سے ڈیل نہیں کر سکتا جس سے اپنے ملک و قوم کا مفاد مجروح ہو۔

راؤف حسن نے مزید کہا کہ جس طرح ایک ثابت شدہ مجرم کو سہولت دی جا رہی ہے، ریاست کا یہ کردار مجرمانہ ہے اور جو صورتحال اس وقت ملک میں جاری ہے کیا پاکستان میں آئین و قانون یا اخلاقیات کا کوئی تصور قائم رہ جائے گا؟۔ چیئرمین عمران خان کو جبر و انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے جھوٹے مقدمات کے نمائشی ٹرائلز میں تیزی لانے اور انصاف کے بنیادی حق سے محروم کرنے کیلئے ٹرائل کو غیرمعمولی سست روی کا شکار کرنے یا محفوظ فیصلوں کے ذریعے ان پر انصاف کے دروازے بند کرنے کی بھی شدید مذمت کرتے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے کہا ہے کہ قومی مجرم اور عدالتوں سے سزا یافتہ شخص کیلئے دستور، قانون اور جمہوریت کی لاشیں بچھا کر لندن معاہدے کے تحت اقتدار تک رسائی کی راہ ہموار کرنے کی ریاستی کوششیں داخلی استحکام، معاشی بحالی اور قومی ہم آہنگی و سلامتی کیلئے تباہ کن ہے۔

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

1 دن ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

1 دن ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

2 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

2 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

4 دن ago