لاہور(ویب ڈیسک) ترجمان پنجاب حکومت حسن خاور نے کہا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں سموگ کی صورتحال تشویشناک ہے۔
داتا دربار پر حاضری کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے حسن خاور نے کہا کہ ہفتے میں ایک بار اسکول بند کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا ہے اور اس حوالے سے محکمہ اسکول کو تجاویز کا جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے سموگ پر اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے، وزیراعلیٰ ہر پندرہ دن بعد تمام محکموں کی کارکردگی کا اجلاس بلائیں گے۔
حسن خاور نے کہا کہ اینٹی سموگ سکواڈ لاہور میں تمام صنعتی یونٹس کی نگرانی کر رہے ہیں، بھارت میں فصلوں کی باقیات کو جلایا جا رہا ہے، پاکستان میں موٹر ویز کے ساتھ فصلوں کو جلانے پر بھی پابندی ہے۔
گیٹ اوور انہوں نے سکھ برادری کو بابا گرو نانک کے جنم دن کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے انہیں یاتریوں کی تمام سہولیات کا خیال رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ اس ملک کی بنیاد مذہبی رہنماؤں نے رکھی تھی۔ اس ملک کو حاصل کرنے کا سفر ستر سال کا نہیں ایک ہزار سال کا ہے۔