Categories: پاکستان

مختلف جماعتوں کے سیاسی عہدیدران کی آئی پی پی میں شمولیت کا سلسلہ جاری

آئی پی پی لاہور ڈویژن کے مرکزی دفتر میں لاہور ڈویژن کے صدر مراد راس اور سینئر رہنما نعمان لنگڑیال کے ہمراہ مختلف سیاسی جماعتوں کے یوتھ عہدیدران اور وکلا رہنماؤں نے پریس کانفرنس کے دوران استحکامِ پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا

اس موقع پر لاہور ڈویژن کے صدر مراد راس نے پریس كانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ ہماری پارٹی پر صرف سیاسی قیادت نہیں بلکہ سیاسی کارکن بھی اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں ہم نام کی نہیں کام کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں ہم نے پہلے بھی کام کر کے دکھایا آ ئند ہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا ہم شخصیات کو نہیں کام کو اہمیت دیتے ہیں الیکشن سے پہلے مزید بڑے نام آئی پی پی میں شامل ہونے جا رہے ہیں

انہوں نے کہا کہ عوام سے 50 لاکھ گھروں1 کروڑ نوکریوں اور کرپشن کے خاتمے کا وعدہ کیا گیا لیکن اس پر ایک فیصد بھی عملدرآمد نہیں ہوا،جس کی سب سے بڑی وجہ اہم منصب پر نا اہل افرد کی تعیناتی تھی
پی ٹی آئی کیلئے جن لوگوں نے قربانیاں دیں انہیں فراموش کر دیا گیا پارٹی میں 10 لوگ ایسے تھے جو وزیر اعلی کیلئے بہترین انتخاب ہو سکتے تھے لیکن عثمان بزدار کی صورت میں ایسے شخص کو وزیر اعلی بنا دیا گیا جو اس کا اہل ہی نہیں تھا نتیجہ یہ ہوا کہ عوام سے کئے وعدے پورے نہیں ہو سکے اور صوبہ انتہا درجے کی کرپشن کا شکار رہا یہ تمام حقائق خود چئیرمن میں تحریک انصاف کو بتائے لیکن کوئی ایکشن نہیں کیا گیا

مراد راس کا کہنا تھا کہ الیکشن کا بگل بج چکا ہے ہم اپنے منشور اور اپنے نشان عقاب کے ساتھ میدان میں اتریں گے نہ کسی سیاسی جماعت سے رابطہ ہے نہ کسی سے تاحال الحاق کرنے کا کوئی ارادہ ہمارا منشور عوامی امنگوں کا ترجمان ہے جس کو بھرپور پذیرائی مل رہی ہے،تمام صوبوں میں آئی پی پی کی قیادت موجود ہے الیکشن سے پہلے ہم ہر جگہ متحرک نظر آئیں گے،جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان کی قیادت میں اس دفعہ صرف کام ہو گا جو سب کو نظر آئے گا كیونكہ ہم شخصیات کی نہیں عوای سیاست پر یقین رکھتے ہیں

اس موقع پر سینئر رہنما آئی پی پی نعمان لنگڑیال کا کہنا تھا کہ الیکٹیبلز اور ورکرز جہانگیر ترین کی شخصیت سے متاثر ہو کر آئی پی پی کا حصہ بن رہے ہیں،
جہانگیر خان ترین نے نئی پارٹی قائم کی اور عوام کی بہتری سے متعلق منشور دیا ہماری لیڈر شپ ملک کے ساتھ مخلص ہے ہم مل کر پاکستان میں خوشحالی لائیں گے تمام مسائل کا خاتمہ کریں گے
ہم جو وعدے کر رہے ہیں وہ پورے کریں گےیہ الیکشن ہمارا آخری الیکشن نہیں ہے عوام کیلئے انتھک محنت کریں گے اور دوبارہ بھی عوامی خدمت کی بنیاد پرانتخابی عمل کا حصہ بنتے رہیں گے۔

Recent Posts

2030 تک پاکستان کی 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی: بی وائے ڈی پاکستان

2030 تک پاکستان کی 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی: بی وائے ڈی پاکستان پاکستان کی آٹو موبائل صنعت میں…

5 گھنٹے ago

فٹبال کی دنیا میں عجیب حادثہ، چھینک سے کھلاڑی زخمی

فٹبال کی دنیا میں عجیب حادثہ، چھینک سے کھلاڑی زخمی انگلینڈ: انگلش فٹبال کی لیگ ون میں بولٹن وانڈررز کے…

5 گھنٹے ago

قاتل خواتین کا خوفناک گروہ بے نقاب

قاتل خواتین کا خوفناک گروہ بے نقاب آندھرا پردیش، بھارت: بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں پولیس نے تین ایسی خواتین…

6 گھنٹے ago

عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا منظور

عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا منظور اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب کا بطور…

6 گھنٹے ago

آئینی خلاف ورزی یا بدنیتی پر ہی عدلیہ پالیسی معاملات کا جائزہ لے سکتی ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی

آئینی خلاف ورزی یا بدنیتی پر ہی عدلیہ پالیسی معاملات کا جائزہ لے سکتی ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی اسلام آباد:…

7 گھنٹے ago

عمران خان نے گولڈ اسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے،اسرائیلی اخبار کا دعوی

عمران خان نے گولڈ اسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے،اسرائیلی اخبار کا دعوی تل ابیب: اسرائیلی اخبار…

7 گھنٹے ago