تفصیلات کے مطابق ملک کی معروف کمپنی نے چائے کی پتی کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔ چائے کا 85 گرام کا پیک 10روپے کے اضافے سے 190روپے کا ہو گیا ہے جبکہ 190گرام کا پیک 30روپے کے اضافے سے 380روپے کا ہو گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی 385 گرام کا پیک 700 روپے سے بڑھ کر 720روپے کا ہو گیا ہے۔ نئے ریٹس کے مطابق چائے کی پتی کا 450 گرام کا پیک 830 روپے سے بڑھ کر 900روپے کا جبکہ 900 گرام کا پیک 100روپے کے اضافے سے 1800روپے کا ہو گیا ہے۔
دوسری جانب ملک میں سیمنٹ کی ریٹل قیمت میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ ملک میں سیمنٹ کی ریٹل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 16 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1201 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.43 فیصد زیادہ ہے۔
جبکہ انٹر بینک میں ڈالر کی سپیڈ کو بریک لگ گئی۔ کئی روز مسلسل اضافے کے بعد آج ڈالر کی قیمت میں کمی آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 88پیسے کمی سے 286.49، اوپن مارکیٹ میں 50پیسے گھٹ کر 288.25کا ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف معاہدے کے اثرات، اپریل میں جاری پروگرام ختم ہونے کے بعد نئے قرض پروگرام میں شمولیت کی راہ ہموار ہونے کی اطلاعات کے باعث ہفتے کے روز بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…