Categories: پاکستان

انٹر بینک میں ڈالر کی سپیڈ کو بریک لگ گئی

انٹر بینک میں ڈالر کی سپیڈ کو بریک لگ گئی۔ کئی روز مسلسل اضافے کے بعد آج ڈالر کی قیمت میں کمی آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 88پیسے کمی سے 286.49، اوپن مارکیٹ میں 50پیسے گھٹ کر 288.25کا ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف معاہدے کے اثرات، اپریل میں جاری پروگرام ختم ہونے کے بعد نئے قرض پروگرام میں شمولیت کی راہ ہموار ہونے کی اطلاعات کے باعث ہفتے کے روز بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔

ڈالر کی قیمت میں کمی کے ساتھ ہی ملک میں سونا بھی سستا ہو گیا ہے۔ صرافہ مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں واضح کمی آئی ہے۔ بین الاقوامی منڈی میں بھی  سونا سستا ہونے کی وجہ سے صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5ڈالر کی کمی سے 2001ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ اس باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1400روپے گھٹ کر 215100روپے ہوگئی اور دس گرام سونے کی قیمت 1200روپے گھٹ کر 184414 روپے ہوگئی۔

 

Recent Posts

2030 تک پاکستان کی 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی: بی وائے ڈی پاکستان

2030 تک پاکستان کی 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی: بی وائے ڈی پاکستان پاکستان کی آٹو موبائل صنعت میں…

7 گھنٹے ago

فٹبال کی دنیا میں عجیب حادثہ، چھینک سے کھلاڑی زخمی

فٹبال کی دنیا میں عجیب حادثہ، چھینک سے کھلاڑی زخمی انگلینڈ: انگلش فٹبال کی لیگ ون میں بولٹن وانڈررز کے…

7 گھنٹے ago

قاتل خواتین کا خوفناک گروہ بے نقاب

قاتل خواتین کا خوفناک گروہ بے نقاب آندھرا پردیش، بھارت: بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں پولیس نے تین ایسی خواتین…

7 گھنٹے ago

عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا منظور

عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا منظور اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب کا بطور…

8 گھنٹے ago

آئینی خلاف ورزی یا بدنیتی پر ہی عدلیہ پالیسی معاملات کا جائزہ لے سکتی ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی

آئینی خلاف ورزی یا بدنیتی پر ہی عدلیہ پالیسی معاملات کا جائزہ لے سکتی ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی اسلام آباد:…

8 گھنٹے ago

عمران خان نے گولڈ اسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے،اسرائیلی اخبار کا دعوی

عمران خان نے گولڈ اسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے،اسرائیلی اخبار کا دعوی تل ابیب: اسرائیلی اخبار…

9 گھنٹے ago