امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر آمد، ڈونلڈ بلوم کی استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین سے ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق ملاقات میں استحکام پاکستان پارٹی کے سینئر رہنما اسحاق خاکوانی اور عون چوہدری بھی شریک تھے۔
امریکی سفیر اور جہانگیر ترین کی ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات اور اکنامک ریفارمز کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں امریکی سفیر اور آئی پی پی کی قیادت کے درمیان آئندہ عام انتخابات بارے بھی بات چیت ہوئی۔ جہانگیر ترین نے انسانی حقوق کے حوالے سے بھی اپنا موقف سامنے رکھا۔
آئی پی پی عام انتخابات کے لیے تیار ہے۔ جہانگیر ترینجہانگیر ترین نے اس موقع پر کہا کہ آئی پی پی قیادت بھر پور انداز سے اپنی انتخابی اور سیاسی سرگرمیاں شروع کرچکی ہے۔ امریکی سفیر نے پاکستان کے ساتھ باہمی تعلقات کے استحکام کے لئے اپنے بھر پور عزم کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل آج صبح امریکی سفیر نے رائیونڈ میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے ساتھ بھی ملاقات کی۔