Categories: پاکستان

نواز شریف نے کیپٹن ر صفدر کو اہم ٹاسک سونپ دیا

نواز شریف نے کیپٹن ر صفدر کو اہم ٹاسک سونپ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نے کیپٹن ر صفدر کو ناراض رہنماؤں کو منانے کی ذمہ داری دیدی ہے۔ نواز شریف اپنے دورہ خیبرپختونخوا سے پہلے پارٹی کے اندر تمام دھڑے بندیاں ختم کروانا چاہتے ہیں۔ اس کام کیلئے نواز شریف نے مسلم لیگ ن کے رہنماء اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو سیاسی طور پر متحرک کرتے ہوئے ناراض رہنماؤں کو منانے کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔

اس ذمہ داری پر عمل کرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سینئر رہنما مسلم لیگ ن اقبال ظفر جھگڑا کو منانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ پارٹی ذرائع کے حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی کوششوں پر صوبائی صدر ن لیگ امیر مقام اور سینئر رہنما اقبال ظفر جھگڑا  نے آپسی گلے شکوے اور جھگڑے ختم کردیئے ہیں۔ نواز شریف کے داماد نے اس حوالے سے نوازشریف کو رپورٹ بھجوا دی ہے، اس اٹاسک کی تکمیل کے بعد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا نیا مشن امیر مقام اور سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سردار مہتاب عباسی کے مابین اختلافات ختم کروانا ہے، جس کے بعد سردار مہتاب عباسی اور مرتضی جاوید عباسی کے اختلافات بھی ختم کروائے جائیں گے۔

علاوہ ازیں کیپٹن ریٹارڈ صفدر نے پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما حاجی غلام احمد بلور سے بھی ملاقات کی، جس میں مستقبل کے سیاسی و انتخابی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

4 دن ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

4 دن ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

5 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

5 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

7 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

7 دن ago