نواز شریف نے کیپٹن ر صفدر کو اہم ٹاسک سونپ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نے کیپٹن ر صفدر کو ناراض رہنماؤں کو منانے کی ذمہ داری دیدی ہے۔ نواز شریف اپنے دورہ خیبرپختونخوا سے پہلے پارٹی کے اندر تمام دھڑے بندیاں ختم کروانا چاہتے ہیں۔ اس کام کیلئے نواز شریف نے مسلم لیگ ن کے رہنماء اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو سیاسی طور پر متحرک کرتے ہوئے ناراض رہنماؤں کو منانے کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔
اس ذمہ داری پر عمل کرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سینئر رہنما مسلم لیگ ن اقبال ظفر جھگڑا کو منانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ پارٹی ذرائع کے حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی کوششوں پر صوبائی صدر ن لیگ امیر مقام اور سینئر رہنما اقبال ظفر جھگڑا نے آپسی گلے شکوے اور جھگڑے ختم کردیئے ہیں۔ نواز شریف کے داماد نے اس حوالے سے نوازشریف کو رپورٹ بھجوا دی ہے، اس اٹاسک کی تکمیل کے بعد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا نیا مشن امیر مقام اور سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سردار مہتاب عباسی کے مابین اختلافات ختم کروانا ہے، جس کے بعد سردار مہتاب عباسی اور مرتضی جاوید عباسی کے اختلافات بھی ختم کروائے جائیں گے۔
علاوہ ازیں کیپٹن ریٹارڈ صفدر نے پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما حاجی غلام احمد بلور سے بھی ملاقات کی، جس میں مستقبل کے سیاسی و انتخابی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔