پنجاب گورنمنٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ کیا گیا ہے کے مارکیٹوں کو ہفتہ کے دن 3 بجے کھولا جائے گا۔ اس فیصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے کل لاہور کی مارکیٹین دن 3 بجے کھلیں گی اور رات 10 بجے تک کام معمول کے مطابق کاروبار ہوگا۔
خیال رہے کہ سموگ کے باعث صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے 10 اضلاع میں آج سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔ دوسری جانب چند دن قبل ہونے والی بارش کے بعد سے لاہور کی فضائی آلودگی میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ صوبائی دارالحکومت کو دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا جہاں گزشتہ صبح 7 بجے پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 374 ریکارڈ کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ بدھ کو نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے سموگ کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اہم اجلاس طلب کیا تھا جس میں ہفتے کے روز سکول، کالج اور یونیورسٹیاں بند رکھنے اور کاروباری مراکز کھولنے کیلئے اوقات کار کے تعین کے حوالے سے فیصلے ہوئے تھے۔