ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کا فیصلہ، ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والے شہریوں کے بجلی اور گیس کے کنکشنز بھی منقطع کر دیے جائیں گے۔ ایف بی آر نے ٹیکس محصولات میں اضافے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے ٹیکس کی بنیاد میں وسعت کے لئے ملک بھر میں 145 ضلعی ٹیکس آفسز قائم کر دیئے گئے ہیں جو جون 2024 تک 15 سے 20 لاکھ تک نئے ٹیکس دہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لانے پر توجہ مرکوز کریں گے۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کر دی جائیں گی۔
دوسری جانب پاکستان میں ان دنوں موبائل فون بڑی تعداد بلاک ہونا شروع ہو گئے ہیں جن تعداد لاکھوں تک پہنچنے کا اندیشہ ہے جس کے باعث ڈیلرز موبائل صارفین کے درمیان لڑائی جھگڑے ہونے اور کمپنی ڈیلرز کے درمیان نئے تنازع اٹھنے کے معاملات بڑھ جائیں گے ان دنوں مختلف برانڈ کے موبائل جو آفیشل پی ٹی اے اپرووڈ کہہ کر دیئے گئے تھے وہ بلاک ہونا شروع ہو گئے ہیں اس کے ساتھ ساتھ چند ماہ قبل جو پیچ موبائل یا غیر قانونی طریقے سے پی ٹی اے اپروڈ کرائے گئے موبائل فون تھے، وہ بھی تیزی سے بند کیے جا رہے ہیں۔ ڈیلرز موبائل صارفین کو کمپنیوں کے سروس سینٹر روانہ کر رہے ہیں جہاں انہیں تسلی بخش جواب نہیں دیا جارہا جس کے باعث ڈیلرز نے جس کمپنی کا اسٹاک ڈسٹری بیوٹر سے خریدا ہے وہاں پہنچ کر موبائل فون آن کرانے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔
چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آج اڈیالہ جیل میں ہونے والی…
سعودی عرب میں جڑی ہوئی بچیوں کا کامیاب آپریشن کر لیا گیا ہے جن کا تعلق پاکستان سے ہے۔میڈیا رپورٹس…
ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئے۔ڈی پی او اٹک نے حال…
پاکستان تحریک انصاف کے قافلے اسلام آباد کی جانب گامزن ہیں۔پی ٹی آئی کے متعدد رہنما قافلوں کی صورت میں…
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…