ملک کے کئی علاقوں میں آج پھر زلزے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، تفصیلات کے مطابق سوات اور نواحی علاقوں میں 5.2 شدت کا زلزلہ آیا، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 207 کلو میٹر اور اس کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔ زلزلے کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا، مینگورہ اور گردو نواح میں زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔
یاد رہے کہ 2 روز قبل بھی ملک میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے 16 نومبر کی صبح 9 بج کر 4 منٹ پر محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلے کی گہرائی 35 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز کشمیر، بھارت کا سرحدی علاقہ تھا۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ زیرو ریکارڈ کی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق سوات، مینگورہ کے شہروں اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلے کے دوران شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے تھے۔
واضح رہے کہ چند ہفتے قبل ہ ہالینڈ کے ارضیاتی تحقیق کے ادارے سولر سسٹم جیومیٹری سروس (ایس ایس جی ایس) نے پاکستانی صوبے بلوچستان میں چمن فالٹ لائن پر ایک طاقت ورز زلزلے کی پیش گوئی کی تھی جس کے بعد علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا تھا تاہم پاکستانی اداروں کی جانب سے کہا گیا تھا کہ دنیا میں ایسا کوئی سسٹم نہیں ہے جس سے زلزلے کی پیشگی اطلاع دی جا سکے۔