Categories: Carsپاکستان

غیر قانونی طور پر موٹر سائیکل رکشا تیار کرنے والی ورکشاپس کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے ہدایت کی ہے کہ غیر قانونی طور پر موٹر سائیکل رکشا تیار کرنے والی ورکشاپس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

انہوں نے یہ ہدایت آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔اجلاس میں غیر قانونی طور پر موٹر سائیکل رکشا تیار کرنے والی ورکشاپس کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
چیف سیکرٹری نے کہا کہ موٹرسائیکلوں کو رکشا میں تبدیل کرنا غیر قانونی ہے، سیفٹی سٹینڈرڈز کے بغیر تیار کئے گئے موٹر سائیکل رکشا ماحولیاتی آلودگی اورحادثات کا سبب بنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل رکشوں کو رجسٹریشن کیلئے ایک ماہ کی مہلت دی گئی ہے اورصرف فٹنس کے معیار پر پور اترنے والے موٹر سائیکل رکشوں کی رجسٹریشن کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک ماہ بعد کسی غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل رکشا کو چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ چیف سیکرٹری نے سیکرٹری صنعت کو موٹر سائیکل رکشا تیار کرنے والی ورکشاپس کی رجسٹریشن کیلئے لائحہ عمل تیار کرنے سے متعلق ہدایات بھی جاری کیں۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک سات کمپنیوں کو موٹرسائیکل رکشا تیار کرنے کے لائسنس دیئے گئے ہیں جبکہ زیادہ تر موٹرسائیکل رکشا سیفٹی سٹینڈرڈز کے بغیرمقامی ورکشاپس میں تیار کئے جا رہے ہیں۔ محکمہ صنعت،قانون کے سیکرٹریز، ڈپٹی کمشنر، سی ٹی او لاہور اور متعلقہ افسران نے اجلا س میں شرکت کی۔

Recent Posts

2030 تک پاکستان کی 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی: بی وائے ڈی پاکستان

2030 تک پاکستان کی 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی: بی وائے ڈی پاکستان پاکستان کی آٹو موبائل صنعت میں…

5 گھنٹے ago

فٹبال کی دنیا میں عجیب حادثہ، چھینک سے کھلاڑی زخمی

فٹبال کی دنیا میں عجیب حادثہ، چھینک سے کھلاڑی زخمی انگلینڈ: انگلش فٹبال کی لیگ ون میں بولٹن وانڈررز کے…

5 گھنٹے ago

قاتل خواتین کا خوفناک گروہ بے نقاب

قاتل خواتین کا خوفناک گروہ بے نقاب آندھرا پردیش، بھارت: بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں پولیس نے تین ایسی خواتین…

6 گھنٹے ago

عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا منظور

عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا منظور اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب کا بطور…

6 گھنٹے ago

آئینی خلاف ورزی یا بدنیتی پر ہی عدلیہ پالیسی معاملات کا جائزہ لے سکتی ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی

آئینی خلاف ورزی یا بدنیتی پر ہی عدلیہ پالیسی معاملات کا جائزہ لے سکتی ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی اسلام آباد:…

7 گھنٹے ago

عمران خان نے گولڈ اسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے،اسرائیلی اخبار کا دعوی

عمران خان نے گولڈ اسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے،اسرائیلی اخبار کا دعوی تل ابیب: اسرائیلی اخبار…

7 گھنٹے ago