پنجاب میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اب تک پنجاب سے غیر قانونی طور پر مقیم15533 غیر ملکیوں کو پنجاب سے واپس بھجوایا جا چکا ہے۔ پنجاب میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو پناہ دینے والوں کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کا حکم دیا گیا ہے۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ہدایت دی ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو پناہ دینے والے افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل لائی جائے۔ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے سہولت کاروں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔
وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے 9مئی کے واقعات میں ملوث بعض شرپسندوں کی عدم گرفتاری پر اظہار برہمی کا اظہار بھی کیا ہے۔ محسن نقوی نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث مفرور ملزمان کو جلد از جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ وزیر اعلی محسن نقوی کی صوبے کے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر اقدامات کی ہدایت
وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس،صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ انسپکٹر جنرل پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف جاری آپریشن کے بارے بریفنگ دی۔
چیف سیکرٹری،ایڈووکیٹ جنرل،انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ،سیکرٹری پبلک پراسکیوشن،سیکرٹری قانون، سی سی پی او، کمشنر لاہور ڈویژن،ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اور اعلی حکام نے محسن نقوی کی قیادت میں اجلاس میں شرکت کی۔ تمام کمشنرز اور آرپی اوزویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…