برائلر گوشت 10 روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 494 روپے ہو گئی ہے۔ مارکیٹ میں انڈے ایک روپیہ اضافے سے 331 روپے فی درجن ہو گئے ہیں جبکہ پرچون میں فارمی انڈے 340 روپے فی درجن تک فروخت کیے جا رہے ہیں۔
سرکاری ریٹ لسٹ میں 13 سبزیوں کے دام مزید بڑھا دئیے گئے۔ اوپن مارکیٹ میں ٹماٹر 200، لہسن چائنہ 720 ، ادرک 800 روپے فی کلو ہے۔ سبز مرچ اور کریلے 110 ، میتھی 140 روپے فی کلو دستیاب ہے۔ پالک 50 ، ساگ اور پھول گوبھی 60 روپے فی کلو مل رہی ہے۔ اروی 160 ، مٹر 250 ، گاجر دیسی 90 روپے فی کلو ہے۔ پھلوں میں انار بدانہ 950 ، امرود 200 ، جاپانی پھل 250 روپے فی کلو ہیں۔ کیلے درجہ اول 160 روپے فی درجن مل رہے ہیں۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز یعنی آج جمعہ کو ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے جس کے بعد پاکستانی روپیہ مستحکم ہوا ہے۔ اوپن مارکیٹ کے ساتھ ساتھ انٹربینک میں بھی ڈالر کی قیمت گر رہی ہے۔
آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے نیچے آچکا ہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت 288 روپے 50 پیسے پر آگئی ہے جبکہ انٹر بینک میں بھی ڈالر کی قیمت میں 38 پیسے کمی ہوئی ہے اور ڈالر 287 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔