وزارت مذہبی امور و بین مذاہب ہم آہنگی نے حج 2024 کیلئے حج درخواستیں وصول کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ وزارت مذہبی امور کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ حج کی درخواستیں 27 نومبر سے 12 دسمبر تک حج درخواستیں وصول کی جائیں گی۔ حج کی درخواستیں کسی بھی بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کروائی جا سکتی ہیں۔ حج کی درخواست کے ساتھ جنوبی ریجن والے لوگ 10 لاکھ 65 ہزار روپے جبکہ شمالی ریجن کے لوگ 10 لاکھ 75 ہزار روپے جمع کروائیں گے۔ تفصیلات کیلئے یہ ویڈیو بھی دیکھ سکتے ہیں۔
حج پیکج میں قربانی کے پیسے شامل نہیں، 60 ہزار روپے قربانی کے لئے الگ فراہم کریں گے،مختصر حج کے لئے اضافی 75 ہزار روپے ادا کرنے ہوں گے۔ سعودی وزیر حج نےکہا کہ آپ ہمیں جلدی پیسے ادا کریں تاکہ اپ کو بہترین جگہیں ملی۔نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد نے حج پالیسی 2024 کا اعلان کیا۔
یاد رہے کہ نگران وفاقی کابینہ کی جانب سے حج پالیسی 2024 کی منظوری دی جا چکی ہے اور گزشتہ روز نگران وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی انیق احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے حج پالیسی 2024 کا باقائدہ اعلان بھی کر دیا ہے۔