Categories: پاکستان

صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قیمت میں کمی کے ساتھ ہی آج کئی روز بعد صرافہ مارکیٹ سے بھی اچھی خبریں آرہی ہیں۔ صرافہ مارکیٹ میں 24 قیرات سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی آئی ہے اور 24 قیرات سونا 300 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 14 ہزار روپے تولہ میں ٹریڈ کر رہا ہے۔ 22 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 96 ہزار 167 روپے ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ 10 گرام کے 24 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 83 ہزار 471 روپے جبکہ 22 قیراط سونے کے نرخ 1 لاکھ 68 ہزار 182 روپے ریکارڈ کی جارہی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد سونے کی قیمت 1 ہزار 986 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی جارہی ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز یعنی آج جمعہ کو ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے جس کے بعد پاکستانی روپیہ مستحکم ہوا ہے۔ اوپن مارکیٹ کے ساتھ ساتھ انٹربینک میں بھی ڈالر کی قیمت گر رہی ہے۔

آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے نیچے آچکا ہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت 288 روپے 50 پیسے پر آگئی ہے جبکہ انٹر بینک میں بھی ڈالر کی قیمت میں 38 پیسے کمی ہوئی ہے اور ڈالر 287 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

1 دن ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

1 دن ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

2 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

2 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

4 دن ago