واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکہ نے پاکستان کے لیے اپنی ٹریول ایڈوائزری پر نظرثانی کی ہے اور سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن یا سی ڈی سی کی جانب سے ملک کو لیول 1 پر اپ گریڈ کرنے کے بعد پابندیوں میں نرمی کی ہے۔
سی ڈی سی کے مطابق، پاکستان کو لیول تھری (غیر ضروری سفر سے گریز) سے لیول ون (کم سفر کر سکتے ہیں) میں اپ گریڈ کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، سی ڈی سی نے پاکستان میں کورونا وائرس کی کم سطح کی نشاندہی کی ہے، شہریوں سے کہا ہے کہ وہ امریکہ سے منظور شدہ ویکسین لگوائیں کیونکہ ان میں کووِڈ 19 میں مبتلا ہونے اور شدید علامات پیدا ہونے کا خطرہ کم ہو سکتا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی مثبت شرح مسلسل دوسرے ہفتے 1 فیصد سے نیچے آگئی ہے۔
ملک میں مسلسل پانچویں دن 300 سے کم مثبت کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
پچھلے مہینے، پاکستان کی کوویڈ مثبت آنے کی شرح مستقل طور پر 2فیصد سے نیچے تھی جس میں روزانہ 1,000 سے کم کیسز سامنے آتے ہیں۔ ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے۔