Categories: پاکستان

عبدالرزاق کی معافی کے بعد امیتابھ بچن نے پوسٹ شیئرکردی

بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے عبدالرزاق کی ایشوریا سے متعلق بیان پر معافی کے بعد ایک پوسٹ شیئر کردی ہے۔ پاکستان کے سابق آل رائونڈر عبدالرزاق  نے کراچی میں ایک تقریب میں گفتگو کے دوران معروف بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے سے متعلق متنازع بیان دیا تھا تاہم گزشتہ روز انہوں نے اس پر ایشوریا رائے سے معافی مانگ لی تھی۔

ایشوریا رائے کی جانب سے تاحال اس واقعے پر کوئی ردعمل نہیں دیا لیکن انکے سسر امیتابھ بچن نے عبدالرزاق کی معافی کے کچھ گھنٹوں بعد سوشل میڈیا پر ایک خفیہ پوسٹ شیئر کی ہے۔امیتابھ بچن نے ایکس پر شیئر کی گئی پوسٹ میں ہاتھ باندھے ہوئے ایموجی کو نمایاں کرکے لکھا کہ ’’اٴْس کے لیے کسی بھی لکھے ہوئے الفاظ سے زیادہ معنی ہیں‘‘۔

اگرچہ اس پوسٹ میں واضح نہیں ہے کہ کیا یہ پوسٹ عبدالرزاق سے متعلق ہے یا اس کا مطلب کچھ اور ہے لیکن یہ اس واقعے کے کچھ گھنٹوں بعد بچن فیملی کی طرف سے آنے والا پہلا ردعمل ہے۔ یاد رہے کہ عبدالرزاق نے گزشتہ دنوں ایک تقریب میں گفتگو کے دوران ایشوریا رائے سے تعلق نامناسب مثال پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ہماری سوچ یہ ہو کہ ایشوریا رائے سے شادی کرکے نیک پرہیزگار بچہ پیدا ہوجائے تو ایسا کبھی نہیں ہوسکتا، اس لیے پہلے آپ کو اپنی نیت ٹھیک کرنی پڑے گی۔اس بیان کے بعد سے عبدالرزاق کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، سابق کرکٹرز شعیب اختر اور محمد یوسف نے بھی عبدالرزاق کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

2 دن ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

2 دن ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

2 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

2 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

4 دن ago