مسلم لیگ نواز کا ‘ووٹ کو عزت دو’ کے بیانیے سے ‘ہماری بات ہو چکی ہے’ تک کے سفر پر پاکستان تحریک انصاف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست میں ایک پراجیکٹ کے طور پر متعارف کرائے جانے والے نواز شریف کی جعلی سیاسی زندگی ذلت آمیز ‘ڈیلز اور ضمانتوں’ کا مجموعہ ہے،۔ پاکستان تحریک انصاف نے نواز شریف کی ایک اور "گارنٹی” اور ”لندن معاہدے“ کے تحت جمہوریت اور دستور کے خلاف سازش کی خاندانی روایت کا تسلسل قرار دے دیا
ترجمان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ ایک فوجی آمر کی نرسری میں پروان چڑھنے والے شخص نے پاکستان کی جمہوریت اور دستور کے خلاف ہونے والی ہر سازش میں کلیدی کردار ادا کیا، کبھی اپنے ذاتی مفاد کی خاطر تو کبھی اقتدار کے عوض یہ شخص تمام غیرجمہوری و غیر آئینی سازشوں کا حصہ بنتا آیا ہے، ضیاء الحق کے مارشل لاء کے دوران غیر فطری طور پر سیاست میں وارد ہونے والے نواز شریف کا واحد کام جمہوریت اور آئین کو نقصان پہنچانا تھا۔
ترجمان تحریک انصاف نے مزید کہا ہے کہ نواز شریف کی غیر جمہوری بداعمالیوں کی پوری روداد اصغر خان کیس کے فیصلے کی صورت میں باقاعدہ تاریخ کا حصہ بن چکی ہے، مشرف اور باجوہ سے ڈیلز اور این آر او کے حصول کے تحت اقتدار پر قابض ہوکر قوم کا پیسہ لوٹنے والا مجرم ایک مرتبہ پھر ڈاکہ زنی کیلئے تیار کیا جا رہا ہے، ماورائے آئین و قانون سرپرستی کا ایک نیا سلسلہ دستور و جمہوریت کے اس دائمی غدّار کو میسّر ہے، گزشتہ کئی دہائیوں سے ملک کو لوٹنے اور جمہوریت کے خلاف سازشیں کرنے والے اس مجرم کا ہر قدم پر کڑا محاسبہ قوم کرے گی۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…