Categories: پاکستان

محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک رہے گا، جبکہ صبح کے اوقات میں سیالکوٹ، لاہور، گوجرانوالہ، نارووال، سرگودھا، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،میں دھند اور سموگ چھائے رہنے کاا مکان ہے۔ اس کے علاوہ مری، گلیات اورگرد و نواح میں سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ جھنگ، خانیوال ،ملتان ، بہاولپور ، ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں دھند اور سموگ چھائے رہنے کاا مکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، جبکہ صبح کے اوقات میں پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان اور صوابی میں دھند پڑنےکا امکان ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہاہے کہ سموگ کی صورتحال کے پیش نظر آج کابینہ کمیٹی برائے انسداد سموگ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سموگ کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیاکہ لاہور سمیت صوبے کے سموگ سے متاثرہ علاقوں میں مصنوعی بارش برسائی جائے گی تاکہ سموگ کا خاتمہ کیا جا سکے۔

مصنوعی بار ش برسانے کے لئے بہاؤ الدین ذکریا یونیورسٹی ملتان او رپنجاب یونیورسٹی کے ماہرین سے فوری رابطہ کر لیا گیا۔ بیجنگ میں سموگ کا خاتمہ کرنے والی چینی ماہرین کی ٹیم کو مشاورت کے لئے لاہور آنے کی دعوت دی ہے۔چینی قونصل جنرل کے تعاون سے چینی ماہرین کی مشاورت سے سموگ پرقابو پانے کے لئے ریسرچ او رٹیکنالوجی استعمال میں لائیں گے۔ سموگ میں کمی کے لئے پنجاب حکومت کی ایک اور خصوصی ٹیکنیکل ٹیم بدھ کو الماتا روانہ ہوگی۔

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

2 دن ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

2 دن ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

3 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

3 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

5 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

5 دن ago