وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہاہے کہ سموگ کی صورتحال کے پیش نظر آج کابینہ کمیٹی برائے انسداد سموگ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سموگ کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیاکہ لاہور سمیت صوبے کے سموگ سے متاثرہ علاقوں میں مصنوعی بارش برسائی جائے گی تاکہ سموگ کا خاتمہ کیا جا سکے۔
مصنوعی بار ش برسانے کے لئے بہاؤ الدین ذکریا یونیورسٹی ملتان او رپنجاب یونیورسٹی کے ماہرین سے فوری رابطہ کر لیا گیا۔ بیجنگ میں سموگ کا خاتمہ کرنے والی چینی ماہرین کی ٹیم کو مشاورت کے لئے لاہور آنے کی دعوت دی ہے۔چینی قونصل جنرل کے تعاون سے چینی ماہرین کی مشاورت سے سموگ پرقابو پانے کے لئے ریسرچ او رٹیکنالوجی استعمال میں لائیں گے۔ سموگ میں کمی کے لئے پنجاب حکومت کی ایک اور خصوصی ٹیکنیکل ٹیم بدھ کو الماتا روانہ ہوگی۔
اعلیٰ اختیاراتی انوائر مینٹل کمیشن ماحولیاتی آلودگی کی جنگ لڑے گا۔انہوں نے کہاکہ مصنوعی بارش کے لئے اقدامات کافیصلہ کرنے کے لئے چیف سیکرٹری کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔بہاؤ الدین ذکریا یونیورسٹی، پنجاب یونیورسٹی، سپارکو اور دیگر وفاقی اداروں سے مصنوعی بارش کے لئے مشاورت کی جارہی ہے۔ لاہور سمیت ماحولیاتی آلودگی کا شکار دیگر علاقوں میں بھی مصنوعی بارش کااہتمام کیاجائے گا۔ بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی، پنجاب یونیورسٹی کے ماہرین کومشاورت کے لئے مدعو کیاگیا ہے۔ ماہرین سے مشاورت کے بعد مصنوعی بارش کے لئے فوری اور ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں ماحولیات کی بہتری کے لئے انوائرمینٹل لیب قائم کریں گے۔ سموگ کے خاتمے کے لئے چینی قونصلیٹ کے ذریعے چینی ماہرین سے رابطہ بھی کیاگیاہے۔