Categories: پاکستان

سرکاری سطح پر فیول موٹر سائیکل خریدنے پر پابندی عائد

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہاہے کہ سموگ کی صورتحال کے پیش نظرسرکاری سطح پر فیول موٹر سائیکل خریدنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ الیکٹرک بائیک ہی خریدی جائیں گی،پنجاب میں پہلی بار انوائرمینٹل لیب قائم کی جائے گی۔ 30دن میں چنگ چی رکشوں کی فری رجسٹریشن کی جائے گی او رپھر غیر رجسٹرڈ چنگ چی رکشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ہوگا۔سرکاری سطح پر فیول موٹر سائیکل خریدنے پر پابندی لگائی جارہی ہے،اب الیکٹرک بائیک ہی خریدی جائیں گی۔ پنجاب میں پہلی بار انوائرمینٹل لیب قائم کی جائے گی۔لاہور سمیت تمام اضلاع میں غیر معیاری فیول کی چیکنگ تیز کر دیاہے۔

محکمہ پولیس اور ٹرانسپورٹ کو غیر معیاری پٹرول فروخت کرنے والے پمپس کے خلاف کریک ڈاؤن کاحکم دے دیاہے۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بتایا کہ پاکستان میں 10فیصد فصلوں کی باقیات کوجلایا جاتا ہے جبکہ انڈیا 90فیصد فصلوں کی باقیات جلاتا ہے۔ انڈیا میں باقیات جلانے کی روک تھام پر کوئی کنٹرول نہیں جس کا ہم پربرا اثر پڑرہاہے۔سموگ پورے ریجن میں تکلیف کا باعث ہے اور بڑھتی جارہی ہے۔ کسانوں کو فصلوں کی باقیات تلف کرنے کے لئے جدید مشینری دیں گے تا کہ آئندہ سالو ں میں ہم ماحولیاتی آلودگی سے محفوظ رہ سکیں۔چیف سیکرٹری کی سربراہی میں ٹیم کسانو ں کے لئے جدید مشینری کا تعین کرے گی۔بینکوں کے ساتھ ملکر کسانوں کے لئے جدیدمشینری خریدیں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ لاہو رمیں کابینہ کی منظوری کے بعد فوری طورپر 12 ائیرفلٹر آئیونائزر لگائے جائیں گے۔ ائیر آئیونائزر لگانے سے ہوا میں ماحولیات آلودگی کم او رمعیار بہتر ہوگا۔ ائیر آئیونائزر ٹیکنالوجی دنیا کے کئی ممالک میں ماحول کی بہتری کے لئے کامیابی سے استعمال کی جارہی ہے۔ ماحولیات کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اعلی اختیاراتی کمیشن قائم کیا جا رہا ہے۔ اعلیٰ اختیاراتی انوائر مینٹل کمیشن ماحولیاتی آلودگی کی جنگ لڑے گا۔

دوسری جانب دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ پولیس نے اب تک 4لاکھ19ہزار چالان کئے او ر دھواں چھوڑنے والی80ہزار گاڑیاں بند کیں۔محکمہ ماحولیات نے 3495 انڈسٹری یونٹ سیل،2ہزار سے زائد ایف آئی آر درج او ر22کروڑ روپے جرمانہ کیا۔ پولیس انسداد سموگ مہم میں 21کروڑ روپے اور ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ 4کروڑ روپے جرمانہ عائد کرچکاہے۔ پولیس، ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ،ماحولیات، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ادارے انسداد سموگ کریک ڈاؤن جاری رکھیں گے۔ پنجاب بھر میں 30 دن چنگ چی رکشے کی مفت رجسٹریشن کی جائے گی، سپیشل کاؤنٹر قائم ہوں گے۔ ایک ماہ کے بعد غیر رجسٹرڈ شدہ چنگ چی رکشے کو سڑکوں پر نہیں آنے دیاجائے گا۔ چنگ چی رکشے کا نہ کوئی فٹنس سرٹیفکیٹ ہوتا ہے اور نہ اسے کسی طرح چیک کیاجاتاہے۔

Recent Posts

ایشیا کے طاقتور ترین سمندری طوفان ’یاگی‘ نے شمالی ویتنام میں تباہی مچا دی

ایشیا کے طاقتور ترین سمندری طوفان ’یاگی‘ نے شمالی ویتنام میں تباہی مچا دی رواں سال ایشیا کا سب سے…

10 منٹ ago

2030 تک پاکستان کی 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی: بی وائے ڈی پاکستان

2030 تک پاکستان کی 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی: بی وائے ڈی پاکستان پاکستان کی آٹو موبائل صنعت میں…

9 گھنٹے ago

فٹبال کی دنیا میں عجیب حادثہ، چھینک سے کھلاڑی زخمی

فٹبال کی دنیا میں عجیب حادثہ، چھینک سے کھلاڑی زخمی انگلینڈ: انگلش فٹبال کی لیگ ون میں بولٹن وانڈررز کے…

9 گھنٹے ago

قاتل خواتین کا خوفناک گروہ بے نقاب

قاتل خواتین کا خوفناک گروہ بے نقاب آندھرا پردیش، بھارت: بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں پولیس نے تین ایسی خواتین…

9 گھنٹے ago

عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا منظور

عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا منظور اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب کا بطور…

10 گھنٹے ago

آئینی خلاف ورزی یا بدنیتی پر ہی عدلیہ پالیسی معاملات کا جائزہ لے سکتی ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی

آئینی خلاف ورزی یا بدنیتی پر ہی عدلیہ پالیسی معاملات کا جائزہ لے سکتی ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی اسلام آباد:…

10 گھنٹے ago