سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ نے عدالت پیشی کے موقع پر کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے کورت رپورٹر کے ساتھ غیر رسمی گفتگو میں انکشاف کیا کہ عمران خان ان کے ساتھ والی سیل میں ہیں اور آئی ایم ایف اور یورپی یونین کے لوگ عمران خان سے ملاقات کرنے آتے ہیں۔ چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ اس بار عمران خان اور پی تی آئی کو اتنے ووٹ پڑین گے جس کی کوئی حد نہیں ہے۔
صدر پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ہمارے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہمیشہ اچھے تعلقات رہے ہیں، الیکشن کی تاریخ سپریم کورٹ کے کہنے پر ملی ہے۔پرویز الہیٰ نے دعوی کیا کہ اس الیکشن میں دھاندلی نہیں ہو گی۔دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے اڈیالہ جیل میں سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کو بی کلاس کی سہولیات کی عدم فراہمی بارے رپورٹ طلب کر لی۔
سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس کی سہولیات نہ دینے کے خلاف دائر رٹ پیٹشن پر لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں جمعہ کو سماعت ہوئی ۔ سماعت جسٹس صداقت علی خان نے کی ۔ فاضل عدالت نے ہوم سیکرٹری پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے پرویز الہی کی شکایات کے ازالے کی بابت ایک ہفتے میں تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…