Categories: پاکستان

نئی حج پالیسی کا اعلان، حج پیکج میں ایک لاکھ روپے کی کمی کردی گئی

وفاقی حکومت نے حج پالیسی 2024 کا اعلان کر دیا ہے، پالیسی کے مطابق 2024 کے حج پیکج میں ایک لاکھ روپے کی کمی کردی گئی ہے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ سال حج 11 لاکھ 75 ہزار کا تھا جبکہ ہم اس پیکج کو 10 لاکھ 75 ہزار تک لے آئے ہیں۔ ہم نے ایک لاکھ روپے بغیر کسی سمجھوتے کے کم کردیے ہیں اور سہولیات میں کوئی کمی نہیں کی گئی۔ انیق احمد نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ایک لاکھ کے ریلیف کے علاؤہ جتنا ریلیف ائیرلائنز سےمل سکتا ہے وہ لیں، ہم ائر لائنز کے ساتھ مسلسل مشاورت کر رہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ حاجیوں کو فائدہ دیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سار انتظامات کے بعد جتنے بھی پیسے بچے وہ حاجیوں کے اکاؤنٹس میں جائیں گے۔ حجاج کو ہر چیز مفت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے 2024ء کے حج کو ڈیجیٹائز کردیا ہے، ہم "پاک حج” ایپلی کیشن متعارف کروا رہے ہیں، اس کے ساتھ 7 جی بی ڈیٹا بھی ہر حاجی کو مفت دیا جائے گا، اگر نیٹ ختم ہو جائے تو اس صورت میں بھی یہ ایپلی کیشن پاک حج استعمال ہو سکے گی۔ پاکستانی حاجیوں کو لوکل کالز بھی اس ایپ پر میسر ہوں گی پاکستان کی طرح ان کا موبائل سعودیہ میں کام کرے گا، 90 ہزار عازمین کو 30 کلو والا سوٹ کیس دیں گے، اس سوٹ کیس پر عازم حج کی تمام تفصیلات درج ہوں گی۔

نگران وزیر حج نے مزید کہا کہ ہم وقت سے قبل یہ کام اس لیے کررہے ہیں تاکہ کوئی افراتفتری نہ مچے، کیٹرنگ، ہوٹلز سمیت ائر لائنز سے مشاورت ہو گئی ہے۔ ہم اپنی خواتین کو پاکستانی پرچم جیسا عبایا بھی فراہم کریں گے، ہم شارٹ پیکج بھی متعارف کرا رہے ہیں تاکہ 20 دن تک حجاج حج کر کے واپس آجائیں، ہمارا کل کوٹہ 1 لاکھ 79 ہزار 210 ہے جس میں پچاس فیصد نجی کوٹہ ہوگا، اوور سیز پاکستانی سپانسر شپ سکیم کے تحت ڈالرز بھیج کر حج اور حج بدل کراسکتے ہیں۔ پاکستانی حاجیوں کو الگ رہائش کی سہولت بھی دی جائے گی، کوئی حاجی مدینہ میں 8 دن سے کم رہنا چاہے گا تو اس کی بھی سہولت میسر ہوگی، روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں گزشتہ سال اسلام آباد میں امیگریشن ہوتی رہی، ہم نے پشاور، کراچی، کوئٹہ کو بھی روڈ ٹو مکہ شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے، سعودی حکومت نے کراچی کو شامل کردیا ہے اس کے لاہور پر کام جاری ہے۔

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

1 دن ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

1 دن ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

2 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

2 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

4 دن ago