Categories: پاکستان

آٹھ فروری، عام انتخابات کے حوالے سے چیف سیکرٹری پنجاب کا اہم ترین اجلاس

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ الیکشن کمیشن کی گائیڈ لائنز کے مطابق عام انتخابات کیلئے تمام انتظامات بر وقت مکمل کر لئے جائیں اور عملہ کی تعیناتی، پولنگ سٹیشنز پر مطلوبہ سہولیات کی فراہمی، ٹرانسپورٹ اور سیکیورٹی کیلئے جامع پلان مرتب کیا جائے۔
انہوں نے یہ ہدایت عام انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے سول سیکرٹریٹ میں منعقد اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، بلدیات، تعلیم اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور الیکشن کمیشن کے حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔
چیف سیکرٹری نے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف بلا تفریق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ا نہوں نے کہا کہ عام انتخابات کے انتظامات کیلئے سیکرٹری بلدیات کو فوکل پرسن مقرر کیا جا رہا ہے، تمام محکمے عام انتخابات کے انتظامات کے سلسلے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کو مکمل معاونت فراہم کریں۔
بعد ازاں چیف سیکرٹری نے صوبے میں کھاد کی گرانفروشی اور سموگ کی روک تھام کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا اور ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی میں ملوث ڈیلروں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز کھاد کی نوٹیفائیڈ قیمت پر دستیابی یقینی بنائیں، مقررہ سے زائد نرخوں پر فروخت کسی صورت برداشت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں کھاد کی کوئی کمی نہیں،آن لائن پورٹل پر کھاد کے سٹاکس کی کڑی نگرانی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کھاد کی ذخیرہ اندوزی کر کے کاشتکاروں کو لوٹنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

Recent Posts

2030 تک پاکستان کی 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی: بی وائے ڈی پاکستان

2030 تک پاکستان کی 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی: بی وائے ڈی پاکستان پاکستان کی آٹو موبائل صنعت میں…

5 گھنٹے ago

فٹبال کی دنیا میں عجیب حادثہ، چھینک سے کھلاڑی زخمی

فٹبال کی دنیا میں عجیب حادثہ، چھینک سے کھلاڑی زخمی انگلینڈ: انگلش فٹبال کی لیگ ون میں بولٹن وانڈررز کے…

6 گھنٹے ago

قاتل خواتین کا خوفناک گروہ بے نقاب

قاتل خواتین کا خوفناک گروہ بے نقاب آندھرا پردیش، بھارت: بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں پولیس نے تین ایسی خواتین…

6 گھنٹے ago

عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا منظور

عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا منظور اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب کا بطور…

7 گھنٹے ago

آئینی خلاف ورزی یا بدنیتی پر ہی عدلیہ پالیسی معاملات کا جائزہ لے سکتی ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی

آئینی خلاف ورزی یا بدنیتی پر ہی عدلیہ پالیسی معاملات کا جائزہ لے سکتی ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی اسلام آباد:…

7 گھنٹے ago

عمران خان نے گولڈ اسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے،اسرائیلی اخبار کا دعوی

عمران خان نے گولڈ اسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے،اسرائیلی اخبار کا دعوی تل ابیب: اسرائیلی اخبار…

7 گھنٹے ago