نگران وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہونے کے باعث آج رات سے ملک میں پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 سے 10 روپے فی لیٹر کی کمی کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت جولائی کے بعد سے اب تک 4 فیصد کم ہو چکی ہے جس کے بعد خام تیل کی قیمت کم ترین سطح 78 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتوں میں ہونے والی کمی کے بعد توقع کی جارہی ہے کہ پاکستانی عوام کو بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف ملے گا۔ خیال رہے کہ پاکستان میں نگران وفاقی حکومت کی جانب سے ہر ماہ کی یکم اور 15 تاریخ کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے اور یکم نومبر کو وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا، اس حوالے سے وزارت خزانہ نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ یکم نومبر کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں ہوگا اور آئندہ 15 دن کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔
پٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق اس وقت ملک میں پیٹرول کی قیمت 283 روپے 38 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 303 روپے 18 پیسے فی لیٹر ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت یکم نومبر کو 3 روپے 82 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 211 روپے 3 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی۔ یکم نومبر کو لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 3 روپے 40 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی تھی جس کے بعد سے لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 189 روپے 46 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…