ہفتے روز مکمل لاک ڈاؤن کا حکم آگیا، تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ ہفتے کے روز مکمل شٹ ڈاون کریں، عدالت کے حکم میں کہا گیا ہے کہ اسکول، کالجز کو ہفتہ کے روز بند کریں۔ جسٹس شاہد کریم نے کہا ہے کہ کم از کم 2 دن مکمل طور پر شٹ ڈاون کریں، ورک فارم ہوم کی پالیسی پرجیسے پہلے کام کیا تھا اب بھی عملدرآمد کروائیں۔
واضح رہے کہ صوبائی دارالحکومت کو سموگ سے نجات نہ مل سکی، لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیا بھر کے شہروں میں آج بھی دوسرے نمبر پرہے۔ شہر کا اوسط ایئرکوالٹی انڈیکس 308 ریکارڈ کیا گیا ہے، مال روڈ کا اے کیو آئی308 اور عامر ٹاؤن میں 356 رہا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور کا درجہ حرارت آج کم سے کم 13 جبکہ زیادہ سے زیادہ 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جبکہ شہر میں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں۔ فضائی آلودگی میں اضافے کے باعث شہریوں کو خشک کھانسی اور سانس لینے میں دشواری جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
گزشتہ 2 روز میں شہر کے 5 بڑے ہسپتالوں میں سموگ سے متاثرہ 2 ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہوئے۔ جناح ہسپتال میں900 ،میو ہسپتال 850 جبکہ گنگارام میں700 مریض رپورٹ ہوئے اس کے علاوہ متعدد مریضوں نے سروسزاور جنرل ہسپتال کا بھی رخ کیا۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…