Categories: پاکستان

اب میٹرک اور انٹر میں نمبرز نہیں گریڈ آئیں گے

اب میٹرک اور انٹر میں نمبرز نہیں گریڈ آئیں گے، ملک میں میٹرک اور انٹر میں گریڈ سسٹم متعارف کرا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق  انٹر بورڈز کوآرڈی نیشن کمیشن آئی بی سی سی نے گریڈ سسٹم متعارف کرایا ہے۔ آئی بی سی سی کے تحت میٹرک اور انٹر امتحانات میں گریڈ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے۔ چیئرمین آئی بی سی سی غلام علی ملاح نے بتایا ہے کہ 2024 سے نویں اور گیارہویں جماعت کے طلبہ کو نمبرز  کے بجائے گریڈ دیے جائیں گے۔

غلام علی ملاح  نے مزید بتایا کہ دنیا بھر میں گریڈنگ سسٹم موجود ہے۔ ہم نے بچوں کو نمبرز کی دوڑ سے نکال کر انہیں اچھی تعلیم دینی ہے۔ غلام علی ملاح نے کہا کہ نمبرز سسٹم کے متبادل گریڈنگ سسٹم طلبہ کیلئے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوگا۔

گریڈنگ سسٹم میں اے پلس، اے، بی پلس، بی، سی، سی پلس، ڈی پلس اور ڈی گریڈز ہوں گے۔ گریڈز دینے کیلئے انٹرنیشنل گریڈنگ سسٹم رائج کیا جائے گا۔ فیل ہونے والے طلبا کو ایف گریڈ دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ای گریڈ موجود نہیں ہو گا جبکہ ڈی اور ڈی پلس گریڈ کو بھی شامل نہ کیے جانے کی تجویز ہے۔

گریڈنگ سسٹم سے طلباء کے امتحان کا معیار بہتر ہو گا اور پرسنٹیج اور نمبروں کے چکر سے طلباء آزاد ہوںگے۔

Recent Posts

2030 تک پاکستان کی 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی: بی وائے ڈی پاکستان

2030 تک پاکستان کی 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی: بی وائے ڈی پاکستان پاکستان کی آٹو موبائل صنعت میں…

7 گھنٹے ago

فٹبال کی دنیا میں عجیب حادثہ، چھینک سے کھلاڑی زخمی

فٹبال کی دنیا میں عجیب حادثہ، چھینک سے کھلاڑی زخمی انگلینڈ: انگلش فٹبال کی لیگ ون میں بولٹن وانڈررز کے…

7 گھنٹے ago

قاتل خواتین کا خوفناک گروہ بے نقاب

قاتل خواتین کا خوفناک گروہ بے نقاب آندھرا پردیش، بھارت: بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں پولیس نے تین ایسی خواتین…

8 گھنٹے ago

عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا منظور

عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا منظور اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب کا بطور…

8 گھنٹے ago

آئینی خلاف ورزی یا بدنیتی پر ہی عدلیہ پالیسی معاملات کا جائزہ لے سکتی ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی

آئینی خلاف ورزی یا بدنیتی پر ہی عدلیہ پالیسی معاملات کا جائزہ لے سکتی ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی اسلام آباد:…

8 گھنٹے ago

عمران خان نے گولڈ اسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے،اسرائیلی اخبار کا دعوی

عمران خان نے گولڈ اسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے،اسرائیلی اخبار کا دعوی تل ابیب: اسرائیلی اخبار…

9 گھنٹے ago