اسلام آباد: وفاقی حکومت نے حج درخواستوں کی وصولی کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ سرکاری سکیم کے تحت حج جانے کے خواہش مند عازمین کی درخواستیں 18 نومبر سے وصول کی جائیں گی۔ عازمین 3 دسمبر تک اپنے درخواست فارم متعلقہ بینکوں میں جمع کرا سکیں گے۔
اس سال حج کے لیے سرکاری اسکیم کے اخراجات تقریباً 10,75,000 سے 11,75,000 روپے تک ہیں، جبکہ قربانی کے لیے اضافی 55,000 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ درخواست کے ساتھ پہلی قسط 200,000 روپے جمع کرانی ہوگی، جبکہ دوسری قسط 400,000 روپے قرعہ اندازی کے بعد جمع کرائی جائے گی۔ مکمل رقم 10 فروری تک ادا کرنی ہوگی۔ پالیسی کے مطابق، پہلی بار جانے والوں کو ترجیح دی جائے گی، اور 12 سال سے کم عمر بچوں کو حج میں شامل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی
اس اعلان کے مطابق عازمین کو حج کی مکمل رقم کی ادائیگی کرنے کے بعد حج کے سفر کی اجازت ملے گی۔