Categories: پاکستان

گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں کا جیل سے الیکشن لڑنے کا اعلان

نو مئی کے واقعات کے بعد گرفتار ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے جیل سے ہی انتخابات میں حصہ لینے  کا اعلان کر دیا ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمد الرشید اور عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر  نے الیکشن لڑنے کے لیے عدالت سے اجازت طلب کر لی ہے۔ سماعت کے دوران ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ اگر عدالت اجازت دے تو میں کچھ گزارش کرنا چاہتی ہوں۔ ہم نے الیکشن لڑنے ہیں، اعجاز چوہدری ، میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر نے الیکشن لڑنے ہیں ۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیا الیکشن کے لیے جیل سے باہر ہونا لازمی ہے ۔یاسمین راشد نے کہا کی ضروری نہیں لیکن الیکشن کیمپین تو کرنی ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے خصوصی عدالت کو سابق وزیراعظم عمران خان سے متعلق سائفر کیس کی سماعت روکنے کا حکم دے دیا  ہے۔  اس فیصلے پر عمران خان نے کہا کہ میرا مددگار صرف اللہ ہے۔ خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو قید میں 100 دن مکمل ہو گئے ہیں۔

ترجمان پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی مکمل طور پر غیرقانونی، غیرآئینی، غیراخلاقی، بِلا جواز اور ناحق اسیری کے 100 روز مکمل ہو گئے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے  عمران خان کی اسیری کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ ترجمان پاکستان تحریک انصاف نے بیان میں کہا ہے کہ چیئرمین عمران خان کو محض اصول پر ڈٹ جانے، قوم کی حقیقی آزادی پر سمجھوتہ نہ کرنے، آئین کی حرمت اور قانون کی حکمرانی کے ایجنڈے سے دستبردار نہ ہونے کی سزا دی جارہی ہے، عمران خان کے قیدِ ناحق میں 100روز جرات، استقامت، ثابت قدمی اور حق پرستی کا استعارہ ہیں، پچھلے 20 ماہ سے ریاست آئین، قانون اور اقدار کو پیروں تلے روند کر محض ظلم، بربریت اور غنڈہ گردی کے ذریعے قوم کے معتبر ترین قائد کے حوصلے کو توڑنے میں لگی ہوئی ہے۔

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

21 گھنٹے ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

22 گھنٹے ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

2 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

2 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

4 دن ago