Categories: پاکستان

برائلر گوشت کی قیمت میں7 روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں7 روپے کلو کمی ہو گئی ہے جس کے بعد فی کلو برائلر گوشت 470 روپے کا ہو گیا ہے۔ البتہ زندہ برائلر مرغی کی قیمت5روپے کمی سے 324روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت329روپے فی درجن پر مستحکم ہے۔

دوسری جانب آج انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 45 پیسے اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 288 روپے پر پہنچ گیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت میں 52 پیسے کا اضافہ ہوا تھا۔ jbko صرافہ مارکیٹ میں سونا مہنگا ہوگیا ہے۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔ ڈالر کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ہی سونا بھی مہنگا ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 24 قیرات فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 12ہزار 800 روپے کا ہو گیا ہے جبکہ 24 قیرات 10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 82 ہزار 442 روپے ہو گئی ہے۔ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی آئی ہے اور فی اونس سونا 1965 ڈالر پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

اس کے ساتھ ہی خبر آئی ہے کہ ٹرولیم ڈویژن ذرائع کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی سطح پر کمی کے پیش نظر پاکستان میں بھی 15 نومبر سے قیمتوں میں کمی کا اعلان متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق  پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں15نومبر سے آئندہ 15روز کیلئے 8 سے 10 روپے لیٹر تک کمی متوقع ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل سستا ہونے کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

Recent Posts

2030 تک پاکستان کی 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی: بی وائے ڈی پاکستان

2030 تک پاکستان کی 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی: بی وائے ڈی پاکستان پاکستان کی آٹو موبائل صنعت میں…

7 گھنٹے ago

فٹبال کی دنیا میں عجیب حادثہ، چھینک سے کھلاڑی زخمی

فٹبال کی دنیا میں عجیب حادثہ، چھینک سے کھلاڑی زخمی انگلینڈ: انگلش فٹبال کی لیگ ون میں بولٹن وانڈررز کے…

7 گھنٹے ago

قاتل خواتین کا خوفناک گروہ بے نقاب

قاتل خواتین کا خوفناک گروہ بے نقاب آندھرا پردیش، بھارت: بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں پولیس نے تین ایسی خواتین…

8 گھنٹے ago

عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا منظور

عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا منظور اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب کا بطور…

8 گھنٹے ago

آئینی خلاف ورزی یا بدنیتی پر ہی عدلیہ پالیسی معاملات کا جائزہ لے سکتی ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی

آئینی خلاف ورزی یا بدنیتی پر ہی عدلیہ پالیسی معاملات کا جائزہ لے سکتی ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی اسلام آباد:…

9 گھنٹے ago

عمران خان نے گولڈ اسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے،اسرائیلی اخبار کا دعوی

عمران خان نے گولڈ اسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے،اسرائیلی اخبار کا دعوی تل ابیب: اسرائیلی اخبار…

9 گھنٹے ago