سی ٹی او لاہور نے کہا ہے کہ اب کم عمر ڈرائیورز پر چالان کی بجائے ایف آئی آر درج ہو گی، کریمنل ریکارڈ ہونے پر سرکاری نوکری کیلئے اہل نہیں ہوں گے، والدین اپنی ذمہ داری نبھائیں اور اپنے کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کی اجازت ہرگز مت دیں۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی او لاہور کی زیر صدارت ٹریفک افسران کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس پی سٹی شہزاد خان، ایس پی صدر ملک اکرام اللہ، تمام ڈی ایس پیز، ٹریفک انسپکٹرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں سی ٹی او لاہور نے شہر لاہور کی مجموعی ٹریفک صورتحال کا جائزہ لیا، سی ٹی او لاہور کے ٹریفک افسران کو چار ٹاسک دے دئیے، ٹریفک کی روانی اور حادثات کی روک تھام اولین ترجیح ہے۔ بغیر ہیلمٹ، کم عمر ڈرائیور اور ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں۔ کم عمر ڈرائیورز کو چالان کی بجائے اب مقدمہ درج ہوگا، ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے والوں پر بھی مقدمات درج کروائے جائیں۔
سی ٹی او نے کہا کہ بطور ٹریفک افسران ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اس طرح کے حادثات کو مستقبل میں روکا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقدمات درج ہونے سے کم عمر ڈرائیورز سرکاری نوکری، ویزہ کیلئے اہل نہیں ہوں گے، والدین اپنی ذمہ داری نبھائیں اور اپنے کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کی اجازت ہرگز مت دیں۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…