Categories: پاکستان

لاہور ہائیکورٹ نے ہفتے میں دو روز ورک فرام ہوم کا حکم دے دیا

عدالت عالیہ نے ہفتے میں دو روز ورک فرام ہوم کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد کریم  نے ریمارکس میں کہا کہ ہفتے کے روز تمام سکولز اور کالجز کو بند کر دیں۔ جسٹس شاہد کریم نے چیف سیکرٹری اور کمشنر لاہور پر بھی سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیف سیکرٹری تو سوئے ہوئے ہیں، کمشنر لاہور دعوے کرتے ہیں لیکن کارکردگی کچھ نہیں، کیا حکومت کے پاس صرف یہ حل ہے کہ پورے پنجاب میں چھٹیوں کا اعلان کردیں؟ حالات خراب ہورہے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی عدالت نے ڈی جی ماحولیات کو بھی تبدیل کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے انسداد سموگ سے متعلق عملی اقدامات نہ کرنے پر ڈی جی ماحولیات کے تبادلے کا حکم دیا۔ جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس میں کہا کہ مختلف علاقوں سے ویڈیوز آرہی ہیں، شیخو پورہ، حافظ آباد اور گوجرانوالہ کے ڈپٹی کمشنرز کا تبادلے کریں، ان افسران کو توہین عدالت کے نوٹسز بھی جاری کر رہا ہوں، لاہور کے دل میں ٹائر جلا کر برا حال کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ لاہور میں میں سموگ کا راج، ائیر کوالٹی انڈیکس بہتر نہ ہوسکا۔ بارش کے باوجود لاہور کی فضا تاحال انتہائی مضر صحت قرار دیدی گئی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس مجموعی طور 381 پر پہنچ گیا ہے۔ لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں میں اس وقت دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔ پہلی نمبر پر بھارت کا شہر دہلی ہے جسکا ائیر کوالٹی انڈیکس 430 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

1 دن ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

1 دن ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

2 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

2 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

4 دن ago