Categories: پاکستان

تحریک انصاف کی نگران وزیر اطلاعات کی جانب سے سیاسی جماعتوں کو دستیاب لیول پلئینگ فیلڈ کے بیان پر سخت تنقید

نگران وفاقی وزیراعلاعات مرتضیٰ سولنگی کے صدرِ مملکت کے خط اور پی ٹی آئی کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے حوالے سے دیے گئے بیان کا معاملہ، پاکستان تحریک انصاف نے نگران وزیر اطلاعات کی جانب سے سیاسی جماعتوں کو دستیاب لیول پلئینگ فیلڈ کے معاملے پر حقائق مسخ کرنے کی شرمناک کوشش پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے خلاف جاری بدترین کریک ڈاؤن اور ریاستی دہشتگردی کو نظرانداز کرنا پرلے درجے کی بےحسی اور اندھے پن کی دلیل اور احمقانہ حرکت ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے آئینی کردار نبھانے اور آئین سے انحراف کی راہ پر گامزن کٹھ پتلی نگران بندوبست کو دستور کی راہ دکھلانے پر صدرِ مملکت کو نشانہ بنانے کی بھی شدید مذمت کی گئی ہے۔

ترجمان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ نگران حکومت تحریک انصاف کے قائدین و کارکنان کوہراساں کرنے، انہیں جبری طور پرگمشدہ کرنے، ان کی رہائشگاہوں اور دفاتر پر غیر قانونی چھاپوں کا شرمناک سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، تحریک انصاف کے ذمہ داران اور کارکنان کو معمول کی سیاسی سرگرمی تک میں حصہ لینے کی اجازت نہیں۔ دوسری جانب عدالت سے سزا یافتہ ایک مجرم ریاستی سرپرستی میں لندن معاہدے کے تحت عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی مہم آگے بڑھا رہا ہے۔

ترجمان تحریک انصاف کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلئینگ فیلڈ اور یکساں حقوق فراہم کرنا نگران حکومت کی آئینی و قانونی ذمہ داری ہے جس سے یہ مجرمانہ انحراف کی مرتکب ہے، نگران وزیراطلاعات نہایت ہٹ دھرمی اور دیدہ دلیری سے جھوٹ بولنے کی بجائے اپنے گریبان میں جھانکیں اور زمینی حقائق پر نظر دوڑائیں، غیرجمہوری و غیر آئینی ایجنڈے کے نفاذ میں شرمناک سہولت کاری کی بجائے نگرانوں کا ٹولہ جمہوریت کے بقا و تحفظ کے حوالے سے اپنے آئینی فرائض پر توجہ مرکوز کرے۔

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

21 گھنٹے ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

22 گھنٹے ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

2 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

2 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

4 دن ago