پندرہ نومبر سے پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان

نگران وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہونے کے باعث 15 نومبر سے ملک میں پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 سے 10 روپے فی لیٹر کی کمی کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت جولائی کے بعد سے اب تک 4 فیصد کم ہو چکی ہے جس کے بعد خام تیل کی قیمت کم ترین سطح 78 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتوں میں ہونے والی کمی کے بعد توقع کی جارہی ہے کہ پاکستانی عوام کو بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف ملے گا۔ خیال رہے کہ پاکستان میں نگران وفاقی حکومت کی جانب سے ہر ماہ کی یکم اور 15 تاریخ کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے اور یکم نومبر کو وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا، اس حوالے سے وزارت خزانہ  نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ یکم نومبر کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں ہوگا اور آئندہ 15 دن کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

پٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق اس وقت ملک میں پیٹرول کی قیمت 283 روپے 38 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 303 روپے 18 پیسے فی لیٹر ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت یکم نومبر کو 3 روپے 82 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 211 روپے 3 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی۔ یکم نومبر کو لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 3 روپے 40 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی تھی جس کے بعد سے لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 189 روپے 46 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اب 15 نومبر کو ملک میں پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 سے 10 روپے فی لیٹر کی کمی کا امکان ہے۔

Recent Posts

2030 تک پاکستان کی 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی: بی وائے ڈی پاکستان

2030 تک پاکستان کی 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی: بی وائے ڈی پاکستان پاکستان کی آٹو موبائل صنعت میں…

4 گھنٹے ago

فٹبال کی دنیا میں عجیب حادثہ، چھینک سے کھلاڑی زخمی

فٹبال کی دنیا میں عجیب حادثہ، چھینک سے کھلاڑی زخمی انگلینڈ: انگلش فٹبال کی لیگ ون میں بولٹن وانڈررز کے…

4 گھنٹے ago

قاتل خواتین کا خوفناک گروہ بے نقاب

قاتل خواتین کا خوفناک گروہ بے نقاب آندھرا پردیش، بھارت: بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں پولیس نے تین ایسی خواتین…

4 گھنٹے ago

عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا منظور

عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا منظور اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب کا بطور…

5 گھنٹے ago

آئینی خلاف ورزی یا بدنیتی پر ہی عدلیہ پالیسی معاملات کا جائزہ لے سکتی ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی

آئینی خلاف ورزی یا بدنیتی پر ہی عدلیہ پالیسی معاملات کا جائزہ لے سکتی ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی اسلام آباد:…

5 گھنٹے ago

عمران خان نے گولڈ اسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے،اسرائیلی اخبار کا دعوی

عمران خان نے گولڈ اسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے،اسرائیلی اخبار کا دعوی تل ابیب: اسرائیلی اخبار…

6 گھنٹے ago