Categories: پاکستان

خیبرپختونخوا میں نگران وزیراعلیٰ کی وفات کے بعد انتظامی و آئینی بحران پیدا ہو گیا

خیبرپختونخوا میں نگران وزیراعلیٰ کی رحلت کے بعد پیدا ہونے والے انتظامی و آئینی بحران پر پاکستان تحریک انصاف کا ردّعمل سامنے اگیا ہے۔ ترجمان پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں پیدا ہونے والا سنگین انتظامی و آئینی بحران نہایت تشویشناک، صوبے کے عوام اور ملکی سلامتی کیلئے نہایت پریشانی کا باعث ہے، دستور محض عوام کے منتخب نمائندوں کو انتظامی اختیارات سونپتا اور انہیں فیصلہ سازی کا مجاز بناتا ہے۔

ترجمان تحریک انصاف نے مزید کہا ہے کہ خیبرپختونخوا اپنے جغرافیے اور داخلی خدوخال کے اعتبار سے نہایت حسّاسیّت کا متقاضی ہے، افغانستان کے حالات اور مرکز میں نگران حکومت کی ناقص خارجہ حکمتِ عملی سے صورتحال پیچیدگی اختیار کرتی جارہی ہے، سال کے آغاز میں صوبائی مقننہ کی تحلیل کے بعد نوّے روز کی دستوری مدت میں صوبے میں انتخاب کا انعقاد اور منتخب حکومت کا قیام ناگزیر تھا۔

ترجمان تحریک انصاف نے مزید کہا ہے کہ صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود اور انتظامی و دستوری بحران کے مؤثر حل کی کلید فوری انتخاب کے ذریعے منتخب حکومت کا قیام ہے، ماورائے دستور اقدامات پر انحصار کی بجائے خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں آئین کی روح کے مطابق صاف شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے۔

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

1 دن ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

1 دن ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

2 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

2 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

4 دن ago