استحکام پاکستان پارٹی لاہور ڈویژن کے صدر ڈاکٹر مراد راس نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی تبدیل ہونے سے نظریہ تبدیل نہیں ہو جاتا۔ ہمارا نظریہ آج بھی وہی ہے جو پی ٹی آئی میں تھا۔ ہمارا نظریہ ریاست پاکستان اور عوام اور ان کی بہتری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جو نظریہ پی ٹی آئی میں لے کر آئے تھے اسی کے لئے آئی پی پی میں بھی جدو جہد جاری رکھیں گے۔ وہ گزشتہ روز آئی پی پی لاہور ڈویژن سیکریٹریٹ میں ہونے والی پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا اس وقت یہاں موجود زہادہ تر پی ٹی آئی کے لوگ ہیں جو آج آئی پی پی کا حصہ بن چکے ہیں۔ ان میں ایم پی ایز بھی ہیں چئیرمین یوسیز بھی اور کونسلرز بھی۔ ان سب کو کم از کم دس دس سال سے جانتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جو فیصلے پی ٹی آئی میں ہوئے اورجن حالات سے ہم گزرے اس کی وجہ سے لوگ اس جماعت کو چھوڑ رہے ہیں۔ ہم نے پی ٹی آئی کے لئے ساڑھے تین سال لمبی جدو جہد کی جس کے بعد پہلی کامیابی ملی مگر ہم پر عثمان بزدار مسلط کر دیا گیا۔
ساڑھے تین سال میں جو ہو سکا کیا۔ انہوں نے کہا کہ جدوجہد وہی ہے پارٹی بدلنے سے تبدیل نہیں ہوتی۔ عثمان بزدار جو کچھ دیر پہلے پارٹی میں شامل ہوا اسکو سی ایم بنایا جسے ہم جانتے بھی نہیں۔ ان کی وجہ سے پنجاب میں کام لینا بہت مشکل ہو گیا تھا۔ میں کرہشن کی بجائے ایلیت پہ بات کر رہا یوں۔ اگر عثمان بزدار وسیم اکرم پلیس ہے تو انہیں شوکت خانم کے بورڈ کا ہیڈ بنا دیں ایک ہفتے میں ہسپتال تباہ کر دیے گا۔
بزدار کے والد ایم پی اے تھے پھر بھی بجلی نہیں لگوا سکے تو اس کو پکڑنا چاہئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار کی بجائے بہت سے بہتر لوگ موجود تھے جو امیدوار تھے جن کی محنت بھی شامل تھی۔ بزدار کو اندازہ ہی نہیں تھا کہ کن حالات میں کیا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک موقعہ ملا اور چئیرمین نے بزدار تحفہ میں دیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کو مافیا کے کہنے پر توڑا۔ کے پی کے کی اسمبلی توڑی یہ سارے فیصلے غلط تھے۔ جب حکومت کو ڈھائی سال ہوئے تو میں نے چئیرمین کو سب کچھ بتا دیا تھا۔ جو لوگر انتشار کو ناپسند کر ہے تھے ان کو دیوار کے ساتھ لگایا گیا تھا۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ آئی پی پی لوگوں کا کمفرٹ زون ہے اس لئے ہر کوئی اسی جماعت میں آ رہا ہے۔ اسی لئے روزانہ کی بنیاد پر شمولیت اتنی ہو رہی کہ ہر روز پریس کانفرنس کر سکتے۔ انتخابات کی ہوری تیاری ہے جہانگیر خان ترین اور علیم خان کی قیادت میں الیکشن لڑنے کا پورا خاکہ بنایا ہوا ہے۔ جیت ہار اللہ کے پاس مگر کوشش پوری ہونی چاہئے ہم سب اسی نظریہ پہ قائم ہے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…