گزشتہ روز بارش سے سموگ کے دھندلے بادل بھی چھٹ گئے۔ بارش کے بعد آج لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس 173 ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ شہر بھر میں نومبر میں ٹھنڈی ہواؤں کا راج ہے۔ آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کے کوئی امکانات ظاہر نہیں کیے گئے۔ گزشتہ روز بارش سے سموگ کا زور ٹوٹ گیا، فضائی آلودگی میں نمایاں کمی آگئی۔ ائیر کوالٹی انڈکس کی مجموعی شرح183 ہے۔ فیز8 ڈی ایچ اے میں اے کیو آئی 184، ایچیسن کالج میں 190، شاہراہ قائداعظم پر 178 ائیرکوالٹی انڈکس ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ائیر کوالٹی انڈیکس بہتر ہونے کے بعد نگران پنجاب حکومت نے سمارٹ لاک ڈاؤن بھی ختم کر دیا ہے اور تمام بازار اور مارکیٹس کھلی رکھنے کی اجازت دیدی گئی ہے جس کے بعد لاہور شہر میں کاروبار زندگی معمول پر آگیا ہے۔