Categories: پاکستان

لاہور میں گیس پائپ لائنیں زور دار دھماکے سے تباہ ہو گئیں

لاہور میں گجرپورہ کے علاقے میں امتیاز روڈ پر گیس پائپ لائنیں زور دار دھماکے سے تباہ ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ لاہور کے علاقے گوجرپورہ میں پیش آیا جہاں دوپہر کے وقت زیر زمین گیس پائل لائنیں دھماکے سے پھٹ گئیں۔ گیس پائپ لائنوں میں دھماکے کی وجہ سے خاتون سمیت 2 راہگیر شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والی 35 سالہ خاتون کا چہرہ جھلس گیا ہے جبکہ ایک شخص کے سر پر چوٹیں آئی ہیں، گیس پائپ لائنوں میں دھماکے کےبعدعلاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق راہگیر گلی سے گزر رہے تھے کہ اچانک زور دار دھماکہ ہوا، اتنا بڑا واقعہ ہو گیا مگر متعلقہ ادارے شکایات کے باوجود نہیں پہنچے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واسا اور سوئی گیس انتظامیہ ا یک دوسرے پر ذمہ داری ڈال رہے ہیں اور علاقے میں خوف و ہراس پھیلتا جا رہا ہے لیکن ضلعی انتظامیہ غائب ہے اور ابھی تک کوئی دھماکے کی جگہ نہیں پہنچا۔ علاقہ مکین خوف کے باعث گھروں سے باہر نہیں نکل رہے۔ علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گجر پورہ میں سوئی گیس پائپ لائنوں کا مسئلہ فوری حل کروایا جائے۔

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

2 دن ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

2 دن ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

3 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

3 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

5 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

5 دن ago