پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما اسد عمر نے پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا ہے، اس کے ساتھ ہی اسد عمر نے ہمیشہ کے لیے سیاست کو چھوڑنے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ اسد عمر نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ایک دہائی سے زیادہ عوامی زندگی کے بعد میں نے سیاست کو مکمل طور پر چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اسد عمر نے مزید کہا ہے کہ میں پہلے بھی عوامی سطح پر کہہ چکا ہوں کہ میں ریاستی اداروں کے ساتھ تصادم کی پالیسی سے متفق نہیں ہوں اور ایسی پالیسی ریاستی اداروں کے ساتھ شدید ٹکراؤ کا باعث بنی ہے جو کہ ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔ اس لیے میں پاکستان تحریک انصاف کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔
اسد عمر نے مزید لکھا کہ میں ان تمام لوگوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے عوامی زندگی میں میرا ساتھ دیا۔ خاص طور پر این اے 54 کی ٹیم اور ووٹرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے دو بار منتخب کیا اور میں نے اس حلقہ کی خدمت کرنے کی بھی بھر پور کوشش کی ہے۔ اللہ کریم پاکستانی قوم پر اپنی رحمتیں نازل فرمائیں۔
کچھ روز قبل اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ صداقت عباسی یا عثمان ڈار جیسا کوئی کام کرنا ہوتا تو کب کا کر چکا ہوتا۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…