نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اپنے ٹویٹر پیغام کے زریعے سمارٹ لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ بارش کی وجہ ائیر کوالٹی میں بہتری اور فضائی آلودگی میں کمی نوٹ کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہرین اور محکمہ ماحولیات کی مشاورت سے فیصلہ کیا گیا کہ 11 نومبر کو مارکیٹیں کھلی رہیں گی اور ریسٹورنٹ بھی 6 بجے سے کھل جائیں گے۔
After assessing improved air quality post recent rainfall, in consultation with experts and Punjab environment department, we've decided to lift the lockdown. Markets open tomorrow, and restaurants can resume operations after 6 pm. The recent restrictions related to SMOG will be…
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) November 10, 2023
نگران وزیراعلیٰ ہنجاب محسن نقوی نے مزید کہا کہ سکول اور تمام تعلیمی ادارے اتوار تک بند رہیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز صبح کے وقت ہونے والی بارش کے نتیجے میں لاہور سمیت پنجاب کے شہروں کا ائیرکوالٹی انڈیکس بہتر ہو گیا ہے اور ساتھ ہی سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔